شادی کی پیشکش کیلئے 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص

شادی کی پیشکش کیلئے 900 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنیوالا شخص

بیجنگ(نیٹ نیوز)تصور کریں کہ آپ کسی کو شادی کی پیشکش کرنا چاہتے ہیں تو کیا گاڑی میں 900 میل کا سفر کرنا پسند کریں گے ؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر چین میں ایک شخص نے کچھ ایسا ہی کیا۔فروری میں یہ شخص چین بھر کے سفر پر نکلا اور گاڑی میں ایک سرخ رنگ کا بینر لگایا ہوا تھا جس میں دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز کا راستہ دینے کے بارے میں لکھا تھا۔بینر میں لکھا تھا کہ 'لوگوں مجھے پہلے جانے دو، میں Guizhou جا رہا ہوں تاکہ اپنی محبت کو شادی کی پیشکش کرسکوں۔گاڑی کے مالک 26 سالہ ٹان نے بتایا کہ ان کی گرل فرینڈ نئے چینی سال کے آغاز پر اپنے آبائی صوبے Guizhou لوٹ گئی تھی۔ان دونوں کی ملاقات کالج میں ہوئی تھی اور 4 برسوں سے وہ ایک دوسرے کے ساتھ تھے ۔ٹان نے بتایا کہ گاڑی میں بینر اس لیے لگایا تھا تاکہ نئے سال کے موقع پر سڑکوں میں ٹریفک جام سے بچ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں