شیخوپورہ :مبینہ پولیس مقابلہ، اشتہاری ہلاک، 3 ساتھی فرار
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر کے علاقے منڈی مویشیاں، غازی مینارہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اشتہاری ہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے ۔
سب انسپکٹر بشارت گجر کے مطابق پولیس نے منڈی مویشیاں اور غازی مینارہ کے قریب ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار نامعلوم ملزم وہاں پہنچے ۔ ملزموں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم علی رضا سکنہ نظام پورہ، کوٹ عبدالمالک زخمی حالت میں پایا گیا،جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فائرنگ کی آڑ میں فرار ہوگئے ۔