چینی سائنس دانوں نے نئی قسم کی لیتھیم آئن بیٹری بنا لی
بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی سائنس دانوں نے ایک نیا جز تیار کیا ہے جو لیتھیم آئن بیٹریوں میں طویل عرصے سے موجود رکاوٹ کو دور کرتے ہوئے برقی گاڑیوں کی رینج کو دُگنا کر دے گا۔
برقی گاڑیوں میں عموماً استعمال ہونے والی لیتھیم بیٹریاں ایک محلول مینلیتھیم سالٹ اور آکسیجن ایٹمز ری ایکشن پر انحصار کرتے ہیں تاکہ بجلی بنے ۔ لیکن ان بیٹریوں میں محلول بڑی مقدار میں چاہیے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان بیٹریوں کے سائز میں کمی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔ جرنل نیچر میں شائع تحقیق میں محققین کا کہنا تھا کہ نئی بیٹریوں میں روم ٹمپریچر پر یہ کثافت 700 واٹ آور فی کلو گرام سے تجاوز کر سکتی ہے اور منفی 50 ڈگری سیلسیئس پر 400 واٹ آور کلو گرام کے قریب تک پہنچ سکتی ہے ۔نئی بیٹریوں میں ‘فلورینیٹڈ ہائیڈرو کاربن’ محلول استعمال کیا گیا ہے جو لیتھیم سالٹس کو مؤثر انداز میں تحلیل کرتا ہے ۔