طویل فاصلے سے پیٹھ کے پیچھے ٹینس بال کیچ کا ریکارڈ

طویل فاصلے سے پیٹھ کے پیچھے ٹینس بال کیچ کا ریکارڈ

آئیڈاہو (نیٹ نیوز)سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ شکن ڈیوڈ رش نے طویل فاصلے سے پھینکی گئی ٹینس بال اپنی پیٹھ کے پیچھے پکڑ کر نیا ریکارڈ بنا دیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے یہ ریکار کرس اسٹمف کی مدد سے قائم کیا۔ کرس نے ریکارڈ کے لیے 199 فٹ کے فاصلے سے گیند پھینکنے کا کام انجام دیا۔ریکارڈ بنانے کے لیے انہیں متعدد کوششیں کرنا پڑیں جبکہ فاصلے کی تصدیق موقع پر موجود ایک اہلکار نے کی۔ڈیوڈ رش کی جانب سے یہ کوشش دسمبر 2024 میں کی گئی تھی، جس کی ادارے کی جانب سے تصدیق اب کی گئی ہے ۔اس سے قبل ریکارڈ 177 فٹ کا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں