سیمنٹ صنعتوں کی مجموعی فروخت میں 10.86 فیصد اضافہ

سیمنٹ صنعتوں کی مجموعی فروخت میں 10.86 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)سیمنٹ صنعتوں کی مجموعی فروخت بشمول مقامی و برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 10.86 فیصد اضافہ ہوا۔

فروری 2026 میں سیمنٹ کی برآمدات میں 37.72 فیصد جبکہ مقامی فروخت میں 8.35 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں مالی سال میں پہلے 8 ماہ میں سیمنٹ تیار کرنے والی مقامی صنعت کی مجموعی فروخت (مقامی و برآمدات) کا حجم 34.798 ملین ٹن تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جولائی 2024 تا فروری 2025 کے دوران فروخت کا حجم 31.388 ملین ٹن رہا تھا۔ اس طرح ابتدائی 8 مہینوں کے دوران سیمنٹ کی ملکی صنعت کی مجموعی فروخت میں 3.41 ملین ٹن یعنی 10.86 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں