11 وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی وقیمتی اشیا سے محروم
ڈاکوؤں نے بشارت سے 2 لاکھ ،حفیظ سے 1 لاکھ 50ہزار نقدی لوٹ لی غازی آباد سے گاڑی ، دیگرمختلف علاقوں سے 4موٹرسائیکلیں بھی چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری ، ڈکیتی و سٹریٹ کرائم کی 11 وارداتیں،شہری لاکھوں کی نقدی ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے اسلام پورہ میں بشارت سے 2لاکھ روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان،شمالی چھاؤنی میں ایوب سے 1لاکھ 55ہزار نقدی اور موبائل فون،نولکھا میں حفیظ سے 1 لاکھ 50ہزار نقدی اور موبائل فون،شفیق آباد میں اقدس سے 1لاکھ 35ہزار اور موبائل فون،شادمان میں نعیم سے 1لاکھ30 ہزار نقدی اور موبائل ،ٹاؤن شپ میں غفار سے 1لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے غازی آباد سے گاڑی جبکہ کوٹ لکھپت، بادامی باغ، ریس کورس اور لٹن روڈ سے 4موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔