خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ نئے سپریم لیڈر منتخب:اسرائیلی و عرب میڈیا، ابھی فیصلہ نہیں ہوا:ایرانی سرکاری میڈیا

خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ نئے سپریم لیڈر منتخب:اسرائیلی و عرب میڈیا، ابھی فیصلہ نہیں ہوا:ایرانی سرکاری میڈیا

تہران (دنیا مانیٹرنگ) اسرائیلی و عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ علی خامنہ ای کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈرمنتخب کرلیا گیا ہے تاہم ایرانی حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے ،اجلاس جاری ہے ،پاسداران انقلاب کے مطابق اعلان میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے ۔نئے سپریم لیڈر کا اعلان خامنہ ای کی تدفین کے بعد کیا جائے گا۔واضح رہے ایران کے آئین کے مطابق سپریم لیڈر کے انتخاب کا عمل مکمل طور پر مجلسِ خبرگان یعنی اسمبلی آف ایکسپرٹس کے ہاتھ میں ہوتا ہے ۔یہ مجلس 88 جید علمائے دین اور فقہا پر مشتمل ہوتی ہے ، جن کا انتخاب ہر 8 سال بعد براہِ راست عوامی ووٹوں کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں