ترکی کا ایران کے خلاف جنگ ختم کرانے کیلئے تمام فریقوں سے رابطہ

ترکی کا ایران کے خلاف جنگ ختم  کرانے کیلئے تمام فریقوں سے رابطہ

انقرہ(دنیا مانیٹرنگ)ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ انقرہ حکومت ایران کے خلاف جنگ ختم کرانے اور مذاکرات کی بحالی کے لیے تمام فریقوں سے رابطے میں ہے۔

 ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ اس سلسلے میں عمان سے بھی بات چیت کر رہا ہے کیونکہ یہ خلیجی ریاست بھی اسی مقصد کے تحت کوشاں ہے ۔ ہم چند دنوں سے یورپی رہنماؤں سے بھی بات کر رہے ہیں کہ اگر وہ بھی امن چاہتے ہیں، تو ساتھ مل کر کام کریں۔ خلیجی ممالک اب ایک سنگین صورتحال سے دوچار ہیں۔امریکیوں سے بھی بات کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں