برطانیہ کا پاکستان میں ترقیاتی شراکت داری بحال کرنے کا اعلان

برطانیہ کا پاکستان میں ترقیاتی شراکت داری بحال کرنے کا اعلان

دونوں ملکوں کی دو طرفہ تجارت پہلی بار 5.5ارب پاؤنڈ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی مضبوط تجارتی تعلقات سے روزگاراور معاشی ترقی کو فروغ حاصل:جینیفر چیپمین

اسلام آباد (این این آئی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اصلاحات پر مبنی وژن اور سرمایہ کار دوست حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان عالمی سطح پر اقتصادی شراکت داریوں میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ اپنی ترقیاتی شراکت داری بحال کرتے ہوئے سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور موسمیاتی تعاون کے شعبوں میں نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اعلان برطانوی وزیر برائے ترقی جینیفر چیپمین نے کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مضبوط تجارتی تعلقات دونوں ممالک میں روزگاراور معاشی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔برطانوی حکام کے مطابق نئی شراکت داری روایتی امداد کے بجائے سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی پر مرکوز ہے ۔پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت پہلی مرتبہ 5.5 ارب پاؤنڈ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی ہے ۔برطانوی وزیر نے وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کے ہمراہ گرین کمپیکٹ پروجیکٹ کا آغاز بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں