شمالی وزیرستان میں نئے پولیو کیس کی تصدیق، ملک بھر میں تعداد 31ہوگئی

 شمالی وزیرستان میں نئے پولیو کیس کی  تصدیق، ملک بھر میں تعداد 31ہوگئی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزارت قومی صحت نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں نئے پولیو کیس کی تصدیق کی ہے۔

 نیشنل ای او سی کے مطابق سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 31 ہو گئی، مذکورہ مریض کے نمونے گزشتہ سال لیے گئے تھے ، نیشنل ای او سی کے مطابق آئندہ قومی انسدادِ پولیو مہم 2 تا 8 فروری ملک بھر میں منعقد کی جائے گی، مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، والدین سے اپیل ہے کہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں