مشتبہ ڈرونزکی پروازیں پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ ہوا:بھارتی آرمی چیف
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )انڈین فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے بعد دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔۔۔
پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے جموں و کشمیر میں اپنی موجودگی کو کم نہیں کیابلکہ دباؤ برقرار رکھا ہوا ہے ،صورتحال حساس مگر قابو میں ہے ۔ ہماری معلومات کے مطابق مغربی جانب کے کیمپوں میں آٹھ کیمپ ابھی بھی فعال ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں کیونکہ آپریشن سندور اب بھی جاری ہے آئندہ کسی بھی کارروائی کا جواب دیا جائے گا۔ ہم لڑائی کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے تھے کیونکہ ہم نے اپنا سیاسی و فوجی مقصد حاصل کر لیا تھا۔پاکستان کو بتا دیا ہے کہ مبینہ ڈرون دخل اندازی قبول نہیں ۔ 11 سے 12 جنوری کے درمیان راجستھان کے اور انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سرحد کے ساتھ پاکستان سے مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت کو دیکھا جس پر آج ڈی جی ایم اوز میں بات چیت ہوئی جس میں ہم نے اس بارے میں بات کی اور انہیں بتایا کہ اسے کنٹرول کیا جائے ۔