مسلم بھارتی اداکارہ بھی ایران کی صورتحال پر بول اٹھیں

مسلم بھارتی اداکارہ بھی ایران  کی صورتحال پر بول اٹھیں

نئی دہلی (آئی این پی)بھارت کی مسلمان اداکارہ بھی ایران کی موجودہ صورتحال پر بول اٹھیں،اداکارہ حنا خان نے ایکس پر ایران کی صورتحال سے متعلق پوسٹ میں کہا کہ کئی دہائیوں سے مسلسل بے حرمتی، جبر کے تحت سفاکانہ زندگی، اور۔۔۔

خواتین کیلئے مساوی حقوق تو دور بنیادی آزادی تک سے محروم ایران ایک بار پھر اٹھ کھڑا ہوا ہے ۔ ایرانی عوام کو سلام پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں ایرانی عوام کے حوصلے کا تصور بھی نہیں کر سکتی، یہ بہادری، جرات ہے اور حقیقی انقلاب ہے ، ایرانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں