قانونی کارروائی سے قبل علیزے کی یاسر نواز کو وارننگ
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ نے ہدایتکار اور پروڈیوسر یاسر نواز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ میرا نام دوبارہ لینے سے بعض رہیں بصورت دیگر میں ان کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دوں گی۔۔۔
علیزے شاہ کے مطابق مجھے یاسر نواز کے ساتھ ڈرامہ ‘میرا دل میرا دشمن’ میں کام کیے 5 برس گزر چکے ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ مختلف پلیٹ فارمز، تقریباً ہر ٹاک شو میں میرا ذکر کرتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کبھی وہ معذرت کرتے ہیں اور کبھی کہتے ہیں کہ میرے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اچھا نہیں تھا۔علیزے شاہ نے اب اس معاملے کو قانونی طور پر حل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے آئندہ کسی بھی پلیٹ فارم پر میرا نام لیا یا میرا حوالہ دیا تو میں بغیر کسی مزید نوٹس کے ان کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کروں گی۔