امریکی موسیقار ڈپلو کی بھارت میں پاکستانی گانے پل پل پر پرفارمنس

امریکی موسیقار ڈپلو کی بھارت میں  پاکستانی گانے پل پل پر پرفارمنس

ممبئی (آئی این پی)امریکی موسیقار و ڈی جے ڈپلو نے بھارت میں دریائے گنگا کے کنارے مشہور پاکستانی گانے پل پل پر شاندار پرفارمنس دی۔۔

جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ڈپلو کو دریائے گنگا کے کنارے پاکستانی گلوکار عفان خان کے گانے پل پل پر انتہائی خوشگوار موڈ میں اپنے مخصوص انداز میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہے اور اس پر مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں