ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کیلئے وزارت خارجہ میں کوآرڈینیشن و مانیٹرنگ سیل قائم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران میں موجود پاکستانی شہریوں وطلبا کے لیے وزارت خارجہ میں کوآرڈینیشن و مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق کوآرڈینیشن ومانیٹرنگ سیل ایران کی صورتحال کے حوالے سے پاکستانیوں کے لیے کام کر رہا ہے ۔دوسری جانب ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا کہنا ہے ایران میں موبائل اور لینڈلائن فونز سے بین الاقوامی کالزکی سہولت بحال ہوگئی ہے ۔ کالزکی بحالی سے پاکستانی شہری اپنے اہلخانہ اور عزیز واقارب سے رابطہ کرسکیں گے ۔