اجیت ڈوول کابیان حیران کن نہیں ،اپنی نفرت انگیز سوچ کو تاریخ کے فرضی بدلے کا لبادہ اوڑ ھ کر پیش کرتے ہیں:پاکستان
اسلام آباد(وقائع نگار ،آئی این پی)پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھارت کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول کے حالیہ بیان پر ردعمل میں کہا ہے۔
اس قسم کا بیان ذمہ دارانہ ریاستی طرزِ عمل کی عکاسی نہیں کر تا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے اس حوالے سے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے ریمارکس پر مبنی رپورٹس دیکھی گئی ہیں اور اس طرح کی بیان بازی ان عناصر کی جانب سے حیران کن نہیں جو اپنی نفرت انگیز سوچ کو تاریخ کے فرضی بدلے کا لبادہ اوڑ ھ کر پیش کرتے ہیں۔