وکلا ہڑتال،ایمان مزاری کیخلاف متنازعہ ٹویٹس کیس بغیرکارروائی ملتوی
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے وکلاء ہڑتال کے باعث ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔
گزشتہ روزسماعت کے دوران ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے اسلام آباد بار کی ہڑتال کے باعث بغیر کارروائی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔