ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانا کسی صورت جائز نہیں،بیرسٹر سیف

ریاست کیخلاف ہتھیار اٹھانا کسی صورت جائز نہیں،بیرسٹر سیف

کوہاٹ (این این آئی) سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ حکومت سے اختلافِ رائے اور ناراضگی ہر طبقے میں پائی جاتی ہے۔

 تاہم مسلح ہو کر ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانا کسی صورت جائز نہیں،جذباتی نوجوانوں کیساتھ مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ مسائل کا پُرامن حل تلاش کیا جا سکے درہ آدم خیل میں فاٹا یونیورسٹی میں‘‘ریاست اور سماج کے درمیان مکالمہ’’کے عنوان سے منعقدہ ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ پیغامِ پاکستان کے متفقہ اعلامیے اور فتوے کے بعد مسلح جدوجہد کی نہ شرعی اور نہ ہی اخلاقی گنجائش باقی رہتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں