ہر گزرتے سال کیساتھ نمایاں بہتری دیکھ رہے ، وزیراطلاعات

ہر گزرتے سال کیساتھ نمایاں بہتری دیکھ رہے ، وزیراطلاعات

یونیورسٹی آف لندن نے تعلیمی معیار کو نئی جہت دی ، تعلق مضبوط ، موثر ہورہا آؤٹ ریچ جیسے پروگرامز تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرینگے ،اجتماع سے خطاب

اسلام آبا د(نامہ نگار ،این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہر گزرتے سال کے ساتھ نمایاں بہتری دیکھ رہے ہیں۔ یونیورسٹی آف لندن کے وفد کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معزز اور باوقار اجتماع سے خطاب کا موقع ملنا باعث اعزاز اور باعث افتخار ہے ،یونیورسٹی آف لندن کی پاکستان کے تعلیمی شعبے سے وابستگی اور خلوص کو سراہتا ہوں، تعلیمی تعلق وقت کے ساتھ مزید مضبوط اور موثر ہوتا جارہا ہے، وزیراطلاعات نے کہاکہ یونیورسٹی آف لندن نے پاکستان میں تعلیمی معیار کو نئی جہت دی، مسلسل بہتری اور جدت کو اپنانا یونیورسٹی آف لندن کی نمایاں پہچان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آؤٹ ریچ جیسے پروگرامز تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرینگے ،پاکستان میں برٹش کونسل کے سربراہ جیمز ہیمپسن نے کہا کہ تعلیم پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کا ایک اہم ستون ہے ، سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ سابق طلبا کی معزز کمیونٹی کی رکنیت کے ساتھ ذمہ داریاں بھی وابستہ ہوتی ہیں،انہوں نے تعلیم تک رسائی کو بنیادی حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ اداروں کے فارغ التحصیل افراد کو ادارہ سازی میں کردار ادا کرکے معیار کو برقرار رکھنا چا ہئے خصوصاً ان لوگوں کیلئے جنہیں ایسے مواقع میسر نہیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں