اسلام آباد پولیس:6ماہ میں 7ارب 71کروڑ سے زائد ا خراجات
گا ڑیوں، کنٹینرز کرایہ کی مدمیں20کروڑ،کھانے پر 15کروڑ روپے صرف
اسلام آباد( ایس ایم زمان)اسلام آباد پولیس نے رواں مالی سال 2025-2026کے چھ ماہ میں وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کیلئے گاڑیوں وکنٹینرز کے کرایہ کی مد میں 19کروڑ 99لاکھ روپے اور اہلکاروںو ملازمین کے کھانے کی مد میں 15کروڑ ر وپے خرچ کیے ۔ پولیس نے چھ ماہ میں مجموعی طور پر سات ارب 71کروڑ 36 لاکھ روپے کے اخراجات کیے ۔ اس دوران ملازمین وافسران کو 94 لاکھ روپے نقد انعام کی مد میں دئیے گئے ۔ 20 کروڑ روپے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں صرف ہو ئے ، اہلکاروں کی یونیفارم اور پروٹیکشن پر دو کروڑ51لاکھ روپے خرچ کیے گئے ۔ اسلام آباد پولیس کے لیے رواں مالی سال میں مجموعی طور پر15ارب 75کروڑ20لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔