ملک بھر میں شبِ معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

ملک بھر میں شبِ معراج مذہبی  عقیدت و احترام سے منائی گئی

اسلام آباد (اے پی پی)ملک بھر میں شبِ معراج جمعہ کو نہایت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔

اس موقع پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سمیت گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات کی مساجد واہم عمارتوں پر چراغاں ، محافل شب معراج کا خصوصی انعقاد کیا گیا۔ علمائے کرام اور مقررین نے واقعہ معراج پر تفصیلی روشنی ڈالی اور حضور اکرمؐ کی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت ونعت پیش کیا ۔ ریڈیواورٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرام نشرکئے گئے ، اخبارات نے خصوصی ایڈیشن شائع کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں