پی آئی اے کا پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے انڈونیشین ایئرلائن سے معاہدہ

 پی آئی اے کا پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے انڈونیشین ایئرلائن سے معاہدہ

لاہور (نیوز رپورٹر )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے )نے پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے عالمی منڈیوں تک سہولت فراہم کرنے کیلئے انڈونیشیا کی قومی ایئرلائن 'گارودا' کے ساتھ معاہدہ کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے اور گارودا کے درمیان کارگو سپیشل پرو ریٹ ایگریمنٹ پر دستخط کئے گئے ہیں جو جنوری 2026 سے نافذ العمل ہو کر جولائی 2027 تک برقرار رہے گا۔ اس معاہدے کے تحت پاکستانی ایکسپورٹرز اپنے کارگو کو جدہ اور کوالالمپور کے راستے جکارتہ اور دیگر بین الاقوامی شہروں تک پہنچا سکیں گے ۔مزید برآں، سڈنی، میلبورن، سنگاپور، ہانگ کانگ، بینکاک، شنگھائی، گوانگزو، سیول اور آسٹریلیا کی مارکیٹوں تک بھی پاکستانی مصنوعات کی رسائی ممکن ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں