و نڈر بوائے کوئی آستین کا سانپ ہی ہو گا : اعتزاز
گزشتہ انتخابات کو میں الیکشن مان نہیں ہی سکتا،بلاول کولاہور سے ہرایا گیا عطا تارڑ اس حلقہ سے جیت ہی نہیں سکتے ،پی پی ن لیگ تحادنہیں ہونا چاہیے تھا
لاہور (سپیشل رپورٹر)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ آج کی سیاست کی صورتحال سب دیکھ رہے ہیں، گزشتہ الیکشن کو میں الیکشن مان نہیں سکتا،بلاول بھٹو کو ہرایا گیا اس سے عطا تارڑ جیت ہی نہیں سکتا تھا ،و نڈر بوائے کوئی آستین کا سانپ ہی ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ کے والد کیلئے ڈیفنس میں دعائیہ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری میں کوئی تو ایسی خوبی ہے کہ وہ دوسری مرتبہ سویلین صدر بنے ہیں،لاہور پیپلزپارٹی کی جان ہے ، لاہور سے بلاول ہار جائے میں اسے مانتا ہی نہیں،بی بی کو ووٹ دینا بلاول کوووٹ دینا ہے ،نواز شریف کو ڈاکٹر یاسمین راشد سے دھاندلی کر کے ہروایا گیا،پہلے یہ ہوتا رہا نواز شریف اور پیپلزپارٹی والے ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچتے رہے۔ گزشتہ الیکشن میں پلاننگ سے کچھ کو ہروایا، کچھ کو جتوایا گیا،فارم 47 رکن اسمبلی کا ٹائٹل نہیں دیتا،انہوں نے کہا بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنانے کیلئے پیپلزپارٹی کو مزید محنت کرنا پڑے گی ،بلاول انتہائی شائستہ انسان ہیں۔
جب چیف جسٹس کی بحالی کی تحریک چلائی تھی میرے آصف زرداری کے اختلافات بھی رہے ،پیپلزپارٹی کا ن لیگ کے ساتھ اتحاد نہیں ہونا چاہیے تھا۔ محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانا بہت اچھا ہے ،وہ سب کے ساتھ چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حسن مرتضیٰ کے والد کی دعائیہ تقریب میں چودھری اعتزاز احسن،ایم این اے ثمینہ خالد گھرکی،علی حیدر گیلانی،خرم جہانگیر وٹو،معظم وٹو،جہاں آرا وٹو،شازیہ عابد،میاں مصباح الرحمن،عمر مصباح،فیصل میر،میاں ایوب،ڈاکٹر عائشہ شوکت،عقیلہ یوسف،نوید چودھری،فائزہ ملک،نعیم دستگیر ،،علامہ یوسف اعوان،عثمان ملک،چودھری اسلم گل،چودھری اشرف،آصف ہاشمی، عزیز الرحمن چن،منیر ہانس،ظفر عباس لک،ڈاکٹرخالد جاوید جان،آصف خان،عمران حبیب سرویا،ذوالفقار چیمہ،صداقت شیروانی،خالد بٹ،وقار ملک،نصیر احمد،عارف خان،مسعود ملک،فرخ مرغوب،شاہدہ جبیں،صغیرہ اسلام،چودھری ریاض،ڈاکٹر خیام حفیظ،جاوید اختر،تنویر بٹ،پروفیسر مبینہ فرخ،گوہر بٹ،جاوید فاروقی،،شاہد عباس ، ذیشان شامی،احمد گھمن،اورنگزیب برکی،آصف ناگرہ،زاہد ذوالفقار،شکیل میر چنی،مسعود ملک،ڈاکٹر رفیق،نسیم صابر،بشارت علی،مدثر شاکر ،رانا اشعر نثار،رائو خالد،تقی شاہ،رائو شجاعت،نورین سلیم،عمران کھوکھر،عدنان کھوکھر،عارف ظفر،میاں محفوظ، میاں عتیق،طاہر غالب سمیت پارٹی رہنمائوں،کارکنوں اور دیگر مکاتب فکر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔