جھنگ:سی سی ڈی کا مبینہ مقابلہ،1ڈاکو ہلاک،دوسرا فرار
موٹرسائیکل سوار 2ملزموں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی بھی جوابی کارروائی آصف ساتھی کی گولیوں کانشانہ بن گیا، ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سی سی ڈی جھنگ کا مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرارہوگیا۔سی سی ڈی جھنگ کی ٹیم چنیوٹ روڈ چناب کالج کے قریب لنک روڈ پر گشت کر رہی تھی اس دوران اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا توموٹر سائیکل سوار افراد نے قریبی کماد کی فصل میں چھپ کر سی سی ڈی پر فائرنگ شروع کر دی ، پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم ساتھی کی فائرنگ سے درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم آصف حنیف اوڈ شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، ہلاک ملزم کوٹ عبدالمالک شیخوپورہ کا رہائشی بتایا گیا ہے ، پولیس نے فرار ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ۔