ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:والدہ بیان ریکارڈ کراتے ہوئے آبدیدہ
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے مبینہ قتل کیس میں مقتولہ کی والدہ اور پھوپھی کا بیان قلمبند کر کے سماعت 27جنوری تک ملتوی کر دی۔
ثنا یوسف کی والدہ فرزانہ یوسف عدالت میں بیان ریکارڈ کرانے کے دوران آبدیدہ ہو گئیں۔ مقتولہ کی پھوپھو بی بی لطیفاں نے بھی بیان ریکارڈ کرایا۔ عدالت نے وکیل صفائی کے دھمکیوں کے انکشاف پر این سی سی آئی اے حکام کو طلب کر لیا ۔