ریکور ہونیوالی قومی دولت، اثاثے جائیداد کا ڈیجیٹل ریکارڈ بنانیکا حکم

 ریکور ہونیوالی قومی دولت، اثاثے  جائیداد کا ڈیجیٹل ریکارڈ بنانیکا حکم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے اندرون و بیرون ملک سے ریکور کی گئی قومی دولت، اثاثہ جات، بے نامی جائیداد اور منجمد جائیداد کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو نیشنل ڈیٹا بیس بنانے کے احکامات دے دئیے ہیں۔

 وزارتِ داخلہ کرپشن، منی لانڈرنگ اور غیر قانونی طور پر بنائی گئی جائیداد اور اثاثہ جات سے متعلق رپورٹس اور معلومات اس ڈیٹا بیس پر شیئر کرے گی۔وزارتِ داخلہ مذکورہ ڈیٹا بیس میں موجود معلومات اور اعداد و شمار کی بنیاد پر نیب، ایف آئی اے ، اینٹی کرپشن، اینٹی منی لانڈرنگ، ایف بی آر، بے نامی جائیداد اتھارٹی سمیت متعلقہ قومی اداروں کے ساتھ مل کر قومی دولت واپس لانے کے لیے اقدامات کرے گی۔ اس کے علاوہ وزارتِ داخلہ اینٹی منی لانڈرنگ، نیب، ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے واپس حاصل ہونے والی قومی دولت کے لیے ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تیار کرے گی جسے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔وزیراعظم نے وزارتِ داخلہ کو مذکورہ ڈیٹا بیس جون 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف دیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں