علی ظفر کے ہتک عزت کیس کا فیصلہ 30روزمیں کرنے کا حکم

 علی ظفر کے ہتک عزت کیس کا فیصلہ 30روزمیں کرنے کا حکم

ہائیکورٹ نے میشا شفیع کی درخواست مستردکردی ، بیان دینے پر پابندی برقرار

لاہور (محمد اشفاق سے )لاہور ہائیکورٹ نے گلوکار علی ظفر کے خلاف اداکارہ میشا شفیع کے ہتک عزت کے دعویٰ میں ٹرائل کورٹ کو تیس دن کے اندر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے میشا شفیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔میشا شفیع نے ٹرائل کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا جس میں انہیں حتمی فیصلے تک بیان دینے سے روک  دیا گیا تھا۔ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا یہ اقدام درست ہے کیونکہ اظہار رائے کے معاملات میں عدالتیں خاص احتیاط برتتی ہیں۔میشا شفیع کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہتک عزت کے معاملے میں حکم امتناعی نہیں دیا جا سکتا، مگر عدالت کے پاس اختیار ہے کہ وہ حتمی فیصلے تک بیان دینے سے روک سکتی ہے ۔ ٹرائل کورٹ نے انہیں 24 جنوری 2019 کو بیان دینے سے روک دیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی کہ وہ علی ظفر کے دعویٰ پر تیس دن کے اندر فیصلہ کریں اور میشا شفیع کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ پابندی برقرار رکھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں