خیبر پختونخوا حکومت کا بیانیہ جھوٹ ثابت ہوا : طلال چودھری

خیبر پختونخوا حکومت کا بیانیہ  جھوٹ ثابت ہوا : طلال چودھری

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت جو بیانیہ بنا رہی تھی، وہ سارا جھوٹ ثابت ہوا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں طلال چودھری نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنے فرائض نبھانے کے بجائے پروپیگنڈا کیا اور تیراہ کے عوام سے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے۔ جو فورسز وہاں امن قائم کرنے گئیں، انہیں پر بہتان تراشی کی گئی، وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہسپتال اورسکول بنانے تھے وہ بھی نہیں بنائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں