مہاجرین جموں و کشمیر کیلئے ماہانہ گزارہ الاؤنس 5ہزار روپے کرنے کا فیصلہ

 مہاجرین جموں و کشمیر کیلئے  ماہانہ گزارہ الاؤنس 5ہزار روپے کرنے کا فیصلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے پیغام میں کہا ہے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر حکومتِ پاکستان نے مہاجرینِ جموں و کشمیر (1989-90) کے لیے فی کس ماہانہ گزارہ الاؤنس 5 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے 3ارب روپے کی لاگت سے 750 رہائشی گھروں کی تعمیر پر مشتمل پائلٹ پراجیکٹ پر کام جاری ہے ، سرکاری زمین محدود ہونے پر قانونی طریقۂ کار کے تحت بذریعہ  ایوارڈ زمین حاصل کی جا رہی ہے ، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان نے کہا گزارہ الاؤنس بڑھانے کا فیصلہ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ گہری محبت، وابستگی اور غیر متزلزل یکجہتی کا مظہر ہے ،پاکستان کشمیریوں کی ہر ممکن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں