پی ٹی آئی کا آج پورے ملک سے ممبران اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور سینئر عہدیداروں کا اجلاس طلب

پی ٹی آئی کا آج پورے ملک سے  ممبران اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور  سینئر عہدیداروں کا اجلاس طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے آج جمعرات کو خیبر پختونخوا ہاؤس میں پورے پاکستان سے ممبران اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداروں اور تمام ونگز کے سینئر عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس میں عمران خان کو الشفاء ہسپتال منتقل کروانے اور ان کا مکمل علاج کروانے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔اجلاس میں بانی پی ٹی آئی تک فیملی اور ذاتی معالجین کی رسائی کروانے کے حوالے سے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں