سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کروانے کا آج آخری دن

سعودی حج ویزا بائیو میٹرک  کروانے کا آج آخری دن

اسلام آباد (این این آئی)سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کروانے کاآج آخری دن ہے ۔ترجمان وزارتِ مذہبی امورنے بتایا کہ عازمینِ حج گھر بیٹھے سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں۔

 تاہم عازمینِ حج کی سہولت کے لیے ملک بھر میں تمام سعودی  تاشیر سنٹرز آج بروز اتوابھی صبح 9سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے ،ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے کہا کہ سعودی ویزا بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزا کا حصول ممکن نہیں ہو گا، عازمین حج بائیو میٹرک کا عمل مکمل کر کے تصدیقی ای میل محفوظ رکھیں۔واضح رہے کہ آج 8 فروری تک بائیو میٹرک نہ کرانے پر حج ویزا نہیں لگے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں