الیکشن کمیشن کے دو افسروں کی گریڈ 18میں ترقی

الیکشن کمیشن کے دو افسروں  کی گریڈ 18میں ترقی

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے دو افسروں کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دے دی ۔

الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق ڈی پی سی کی سفارش اور چیف الیکشن کمشنر کی منظوری سے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارڈ ویئر انفراسٹرکچر تنویر سجاد خان کو ترقی دے کر صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک سسٹماور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیٹا بیس آپریشنز شہزاد افتخار کو ترقی دے کر ڈپٹی ڈائریکٹر ویب ڈیجیٹل میڈیا تعینات کیا گیا ہے ۔ محکمانہ ترقی کوٹہ کے تحت دی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں