عمر ایوب ، شبلی فراز نے ڈیل کی
اسلام آباد(آئی این پی ) سابق وفاقی وزیرفواد چودھری نے دعوی کیا ہے کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے 8فروری کے انتخابات میں دھاندلی کے باوجود احتجاج نہ کرنے کی ڈیل کی۔
ایکس پر اپنے بیان میں فواد نے کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں تحریک انصاف کی واضح برتری کے باوجود نتائج کو تبدیل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 میں جیل میں ملاقات کے دوران میں نے عمران خان کو کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ انتخابات ہوں گے کیونکہ حکمران غیر مقبول ہیں۔