چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کی کاز لسٹ منسوخ ڈویژن بینچ میں سماعت
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سنگل بینچ کے کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔
چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث سنگل بینچ کے کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی، ان کی عدالت میں چھ کیسز مقرر تھے ، چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان کے ڈویژن بینچ نے کیسزکی سماعت کی۔