غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار، کروڑوں کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد
اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کے کمرشل بینکنگ سرکل اور کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم سہیل اور سہروش کو ناظم آباد اور گارڈن ایسٹ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزموں کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے ۔کارروائی کے دوران 59 لاکھ 33 ہزار سے زائد پاکستانی روپے بھی تحویل میں لے لیے گئے ۔ایف آئی اے حکام نے کہا ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے ۔مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔