یو اے ای سواٹ چیلنج:پاک، چین نمایاں، بھارتی کارکردگی بے نقاب
دبئی پولیس کے زیر اہتمام مقابلے ، 52 ممالک کی 118 ایلیٹ سواٹ ٹیمیں شریک
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) یو اے ای سواٹ چیلنج 2026 میں پاکستان اور چین کی برتری نمایاں رہی جبکہ بھارت کی کارکردگی بے نقاب ہو گئی، سواٹ چیلنج سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ جدید دور کی جنگ صرف نعروں اور سیاسی دعوئو ں سے نہیں جیتی جاتی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای سواٹ چیلنج میں بھارت کو بیک وقت دو مقابلوں میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ میں بھارت کو پہلے پاکستانی نیشنل سکیورٹی یونٹ اور پھر چین کی خواتین ٹیم نے شکست دی ، دوسری جانب ایونٹ میں چینی خواتین ٹیم نے رفتار، کوآرڈی نیشن اور فائرنگ کی درستگی میں بھارتی ٹیم کو کئی گنا پیچھے چھوڑ دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس کے زیر اہتمام ہونے والے اس عالمی مقابلے میں دنیا کے 52 ممالک کی 118 ایلیٹ سواٹ ٹیموں نے شرکت کی ۔