ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی میں ملازمین نے مریم نوازکی گاڑی روک لی
میانوالی(نامہ نگار)ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کیتھ لیب کے افتتاح کے موقع پر اس وقت ایک جذباتی منظر دیکھنے کو ملا جب برسوں سے فرائض انجام دینے والے عارضی عملے نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی گاڑی کا راستہ روک لیا اور اپنی ملازمتوں کی مستقلی کیلئے دہائی دی۔
عملے کے ارکان نے وزیراعلیٰ کی گاڑی کے سامنے آکر مطالبہ کیا کہ انہیں گزشتہ 3 سال سے صرف وعدوں پر ٹرخایا جا رہا ہے ، اب انہیں مستقل کیا جائے ۔مریم نواز نے نہ صرف گاڑی رکوائی بلکہ شیشہ نیچے کر کے عملے کی بات کو نہایت غور سے سنا۔ وزیراعلیٰ نے عملے کو تسلی دیتے ہوئے واضح الفاظ میں کہامیں آپ لوگوں کی ملازمتوں اور مستقلی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچوں گی اور اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کروں گی۔