کشتی حادثہ :ملزموں کی درخواست ضمانتوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
این اے 104 کے ضمنی الیکشن نتائج روکنے کی درخواست پر بھی سماعت نہ ہو سکی
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی راولپنڈی بینچ میں مصروفیت کی بنا پر یونان کشتی حادثہ کے ملزموں کی درخواست ضمانتوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی ،عدالت نے درخواست گزار ثاقب عرف ججی سمت 6 ملزموں کی تحریر اور انگوٹھے کو فرانزک کروانے کا حکم دے رکھا ہے ۔دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں دورکنی بینچ کی مصروفیات کی وجہ سے این اے 104 فیصل آباد کے ضمنی انتخابات کا رزلٹ روکنے کی درخواست پر بھی سماعت نہ ہو سکی ، درخواستگزارنے مو قف اپنایا ہے کہ 9 مئی کے مقدمے میں سزا کے بعد درخواست گزارحامد رضا کو قانونی تقاضے پورے کئے بغیر نااہل قرار دیا گیا، ضمنی انتخاب کا رزلٹ روکا جائے۔