سعیداشرف ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور، عائشہ ممبر نیپرا تعینات

سعیداشرف ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور، عائشہ ممبر نیپرا تعینات

تنویر خان، کاشف ذوالفقار کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل میں توسیع

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سمیت افسران کے تبادلے و تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق محمد سعید اشرف صدیقی جو اکنامک افیئرز ڈویژن میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری خدمات انجام دے رہے تھے کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں افسران کے تبادلے اور تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

تنویر خان کو پراجیکٹ مانیٹرنگ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل منصوبہ میں بطور ڈائریکٹر (ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن) (PPS-10) تعینات کر کے کنٹریکٹ میں توسیع کی گئی ہے ، ان کی تقرری کنٹریکٹ بنیاد پر 22 جون 2026 تک ہے ، مذکورہ منصوبہ میں بطور ڈائریکٹر(پالیسی اینڈ گورننس) (PPS-10) تعینات کاشف ذوالفقار کے کنٹریکٹ میں بھی توسیع کی گئی ہے ، ان کی تعیناتی بھی کنٹریکٹ بنیاد پر فوری نافذ العمل ہوگی اور مدت 22 جون 2026 تک ہے ۔ عائشہ احمد کو نیپرا میں ممبر (ٹیرف اینڈ فنانس) مقرر کیا گیا، ان کی تقرری ریگولیشن آف جنریشن، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاور ایکٹ 1997 کے تحت تین سال کیلئے 6 فروری 2026 سے مؤثر ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں