گریڈ 20میں ترقی کیلئے 15افسروں کی نامزدگیاں واپس

گریڈ 20میں ترقی کیلئے 15افسروں کی نامزدگیاں واپس

سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی، ممبر فنانس سی ڈی اے طاہر نعیم اختر بھی شامل پولیس، ایڈمنسٹریٹو، سیکرٹریٹ گروپ کے دیگر اہم افسروں کی نامزدگی بھی منسوخ

اسلام آباد (ایس ایم زمان)وفاقی حکومت نے گریڈ 20میں ترقی کے 39ویں سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے 15 افسروں کی نامزدگیاں واپس لے لیں۔ ان میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ڈی جی وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب مبین الٰہی، ڈی جی پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی فاروق عتیق خان، ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ راشد، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی خرم محمد سکندر ذیشان اور اسسٹنٹ صوبائی کوآرڈینیٹر ای او سی محکمہ صحت خیبرپختونخوا شفیع اللہ خان، پولیس سروس آف پاکستان سے ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی سرفراز نواز، ڈی پی او خانیوال اسماعیل الرحمن، سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی، ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف، ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہور واحد محمود، ایف آئی اے کے سپرد محمد معصوم اور ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان زون عطا الرحمن ، سیکرٹریٹ گروپ سے ڈی جی فوڈ/کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ اور این ڈی ایم اے کے سپرد راحیل احمد چیمہ اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس سے ممبر فنانس سی ڈی اے طاہر نعیم اختر شامل ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق کورس 19 جنوری سے 8 مئی تک نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نِم)اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں