اے این پی جلسے میں مخالفین کے نعروں سے ہنگامہ آرائی ، ہوائی فائرنگ، متعدد کارکن زخمی
خیبر(آئی این پی)خیبر پختونخوا کے علاقے باڑہ بازار میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے جلسے کے دوران ہنگامہ آرائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے کے دوران اے این پی کے کارکنوں اور مخالفین میں ہاتھا پائی ہوئی، ایک دوسرے پر تشدد کیا گیا، ہاتھا پائی سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔