ایڈیشنل اے جی الاؤنس متعارف، صدر نے منظوری دیدی
10سال یا زائد عرصہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی خدمات دینے والوں کیلئے الائونس ہوگا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنیز جنرل کی سروس کی شرائط و ضوابط میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے مطابق اس ترمیم کے تحت ایڈیشنل اٹارنیز جنرل کیلئے سپیشل ایڈیشنل اے جی الاؤنس متعارف کرایا گیا ہے جو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے طور پر دس سال یا اس سے زیادہ عرصہ خدمت انجام دینے والے افسران کیلئے ہوگا۔ یہ اقدام لا آفیسرز کے کیڈر میں مسلسل خدمات کو تسلیم کرنے اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے عہدے پر ایک دہائی سے زائد خدمات انجام دینے والے افسروں کیلئے مالی مراعات کا مناسب انتظام یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔ یہ ترمیم منظور شدہ سمری کے مطابق نافذ العمل ہوگی۔