اسلام آبادہائیکورٹ میں سائل بیہوش ہوگیا،درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران کمرہ عدا لت میں سائل بیہوش ہوکرگرپڑا،جسے فوری ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
جسٹس محمد آصف نے 36 سالہ دلنواز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا،اس موقع پر دلنواز اچانک کمرہ عدالت میں بیہوش ہوکر گرگیا ، ہائیکورٹ ڈسپنسری میں ابتدائی طبی امداد کے بعد دلنواز کوپولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا۔