ایف سی بلوچستان سائوتھ کا روزگار مواقع اجاگر کرنے کیلئے اہم اقدام

ایف سی بلوچستان سائوتھ کا روزگار مواقع اجاگر کرنے کیلئے اہم اقدام

تربت میں نوجوانوں کے روزگار پر اہم سیمینار کاانعقاد ، ماہرین،طلبا نے شرکت کی

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) ایف سی بلوچستان (سائوتھ) کے زیر اہتمام تربت میں جنوبی بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پر سیمینار منعقد ہوا۔ مقصد روزگار کی کمی کے تاثر کو دور کرنا اور کاروباری مواقع کو اجاگر کرنا تھا۔سیمینار میں مقامی سیاسی قیادت، سول انتظامیہ، سکیورٹی نمائندگان، اساتذہ، دانشوروں اور طلبا نے شرکت کی۔ پینل میں صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی سمیت مختلف کاروباری شخصیات شامل تھیں جنہوں نے نوجوانوں کو ہنر سیکھنے اور کاروباری سوچ اپنانے پر زور دیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان (سائوتھ) نے خطاب میں کہا کہ تعلیم، مہارت اور مستقل مزاجی کے ذریعے ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ یہ جنوبی بلوچستان میں مکالمے کے سلسلے کا تیسرا سیمینار تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں