سکھر:حساس اداروں کی کارروائی، ڈیڑھ کروڑکے جعلی سگریٹ برآمد، ملزم گرفتار
سکھر(بیورو رپورٹ)پولیس اور حساس ادارو ں کی انڈس ہائی وے پر مشترکہ کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے کروڑوں روپے مالیت کے جعلی سگریٹ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے سکھر بس ٹرمینل کے قریبکارروائی خفیہ اطلاع پر کی، اس دوران مزدا گاڑی سے 130 کارٹن سگریٹ برآمد کیے گئے ، گاڑی سے 65000 جعلی سگریٹ کے پیکٹ برآمد ہوئے جن کی قیمت ڈیڑھ کروڑ کے قریب بتائی جاتی ہے ۔