قومی اسمبلی کا دوسرا سال :84 اجلاس، وزیر اعظم کی 6میں شرکت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف دوسرے پارلیمانی سال کے دوران قومی اسمبلی کے 84 اجلاسوں میں سے صرف 6 میں شریک ہوئے جبکہ 78 اجلاسوں میں غیر حاضر رہے، یوں ان کی غیرحاضری کی شرح 93 فیصد رہی۔
مارچ 2025 سے\\ فروری 2026 تک انہوں نے ایوان میں مجموعی طور پر 3 مرتبہ خطاب کیا۔ پارلیمانی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی نجی تنظیم فافن کے مطابق وزیراعظم نے 16ویں سیشن میں 1 اجلاس، 17ویں سیشن میں 3 اجلاسوں اور 21ویں سیشن میں 2 اجلاسوں میں شرکت کی۔وزیراعظم نے 10 مارچ 2025 کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی، 7 مئی کو بھارتی حملوں پر خطاب کیا۔ 10 جون کو بجٹ پیشی اور 26 جون کو فنانس بل کی منظوری کے وقت ایوان میں موجود تھے ۔ 12 نومبر کو 27ویں آئینی ترمیم پر اظہار خیال اور 13 نومبر کو بلدیاتی نظام سے متعلق آئینی ترمیم پر نکتہ اعتراض پر گفتگو کی۔