کراچی کے وسائل سے اسلام آباد جگمگا رہا ، خالد مقبول
کراچی (خبر ایجنسیاں) وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے وسائل سے اسلام آباد جگمگا رہا ہے۔
پیر کو نذیر حسین یونیورسٹی کراچی میں بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز کے سیکھنے والوں میں ٹیچر لرننگ مٹیریل/سکول بیگز کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وسائل اور ذرائع تعلیم موجود نہیں، ہم ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں کہ تعلیمی معیشت کا دور ہے ۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا بی ای سی ایس کا مشن ہر بچے کا سکول میں داخلہ یقینی بنانا ہے ۔