وحدت اتحاد بین المذاہب کی بات کرنا آسان نہیں : طاہر اشرفی

 وحدت اتحاد بین المذاہب کی بات کرنا آسان نہیں : طاہر اشرفی

ہم سب کو مل کر ملکی استحکام اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا :سردار محمد یوسف ڈاکٹر راغب نعیمی ،کھیئل دا س، بشپ ندیم و دیگر کا بھی کانفرنس سے خطاب

لاہور(این این آئی،اے پی پی )پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے ساتھ برابری کا درس دیتا ہے ،قومی پیغام امن کمیٹی کا بنیادی مقصد نچلی سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ ملکر چلنے کی سوچ پیدا کرنا ہے ،وحدت اتحاد بین المذاہب کی بات کرنا آسان نہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کیتھیڈرل چرچ میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔

اس مو قع پرچیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی ،وفاقی وزیر سردار محمد یوسف، وزیرمملکت کھیئل دا س کو ہستا نی ،صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، بشپ ندیم کامران ، مفتی محمد رمضان سیالوی،مولانا ناصر مدنی، مولانا محمد حسین اکبر ،مفتی عاشق حسین ودیگر سکالرز نے بھی اظہار خیال کیا۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملکی استحکام اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہوگا ۔کھیئل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کو سرحدوں سے آگے بڑھانا ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں