بنگلہ دیش:طارق رحمن آج وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے

 بنگلہ دیش:طارق رحمن آج وزیر اعظم کا حلف اٹھائیں گے

جمہوریت، آزادی اظہار، بنیادی حقوق کے فروغ کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے :یونس احسن اقبال پاکستان کی نمائندگی کرینگے ،بنگلہ دیشی حکام سے اہم ملاقاتیں شیڈول

ڈھاکہ،اسلام آباد(دنیامانیٹرنگ،آئی این پی)بنگلہ دیش میں بی این پی کے سربراہ طارق رحمٰن آج وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، صدر محمد شہاب الدین آج نئی کابینہ کے اراکین سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب جتیہ سنگساد کے ساؤتھ پلازا میں ہوگی جبکہ منتخب ارکان پارلیمنٹ صبح 10 بجے حلف اٹھائیں گے ۔بنگلہ دیش کے عبوری رہنما اور نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے پیر کو الوداعی خطاب میں اعلان کیا کہ عبوری حکومت اب سبکدوش ہو رہی ہے اور اقتدار منتخب حکومت کو منتقل کیا جائے گا۔

85 سالہ یونس نے عوام سے مخاطب ہو کر کہا کہ جمہوریت، آزادی اظہار، اور بنیادی حقوق کے فروغ کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔بنگلہ دیش کے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے ۔وزیراعظم کی نمائندگی کرتے ہوئے احسن اقبال بنگلہ دیش میں اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جلد بنگلہ دیش کا دورہ کر کے نئے وزیراعظم طارق رحمٰن کو مبارکباد دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں