75سال کے ہو گئے
لاہور (سٹاف رپورٹر ) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ و منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج یونیورسٹی لاہور میں ایک خصوصی تقریب ہوئی۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات کی دلچسپی کے لیے جیولری کے سٹال بھی لگائے گئے ، شیخ الاسلام کی 75 ویں سالگرہ کی نسبت سے ان کی تصنیف کردہ 7 سو سے زائد کتب کا سٹال لگایا گیا اور مختلف کتب پر 50 سے 75 فیصد تک کا خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا گیا۔